30

بنوں حملہ،نگران وزیر اعلیٰ کا شہداء کو خراجِ عقیدت

لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش قرار،عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جسٹس (ر) یار محمد

گلگت(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں قوم کے بہادر سپوت لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔​نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں