گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر میر عالم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ بلتستان یونیورسٹی کو ایک معیاری اور مثالی درسگاہ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر میر عالم نے سماور چوک سے یونیورسٹی تک سڑک کی میٹلنگ کے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ گزشتہ چھ سال سے تاخیر کا شکار تھا، تاہم گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ذاتی دلچسپی، کاوشوں اور خصوصی توجہ کے باعث اس منصوبے کو منظور کیا گیا ہے اور اس پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور اس حوالے سے حکومت تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی تاکہ طلبہ و اساتذہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
17


