40

پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد فرنچائزز نے اپنی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد فرنچائزز نے اپنی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق دونوں فرنچائزز کو ہر کیٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیموں نے اپنے اہم کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔حیدرآباد فرنچائز نے نوجوان سٹار صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ریٹین کر کے سب کو حیران کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا۔ فاسٹ بولر عاکف جاوید گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سیالکوٹ اسٹالینز نے آل رائونڈر محمد نواز پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔
اسی طرح سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ روپے، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جو ان کی شاندار کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ریٹینشنز کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا اور اب سب کی نظریں پی ایس ایل ڈرافٹ پر مرکوز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں