42

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اب تک ہونے والے دو میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی

لاہور:پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اب تک ہونے والے دو میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی،نیدرلینڈز کی ٹیم تاحال فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری آمنا سامنا 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرتھ میں ہوا تھا، جہاں پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں پہلے میچ میں اپنے مضبوط سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کی ٹیم میں مائیکل لیوٹ، میکس او ڈاڈ، باس ڈی لیڈے، کولن ایکرمین، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان و وکٹ کیپر)، زیک لیون کیشٹ، لوگان وین بیک، رولوف وین ڈر مروے، آرین ڈٹ، کائل کلائن اور پال وین میکرن شامل ہیں۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اب تک دو مرتبہ مقابلہ ہو چکا ہے اور دونوں ہی مواقع پر کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی، جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم تاحال فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری آمنا سامنا 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرتھ میں ہوا تھا،جہاں پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں