53

سانحہ ترلائی مسجد دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے، دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے،علامہ شیخ نثار سرباز

سکردو(مہدی اکمل)تحریکِ اسلامی کے رہنما اور سابق وزیر زراعت علامہ شیخ نثار سرباز نے سانحہ اسلام آباد ترلائی مسجد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک المناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے پوری قوم کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔علامہ شیخ نثار سرباز کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعاون کیا جائے اور حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ (کمپنسیشن) فراہم کیا جائے، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔آخر میں انہوں نے سانحے میں شہادت پانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں