آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 415 کارندے ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے۔ عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نامہ نگار) آپریشن غضب للحق کے دوران یکم مارچ کو شام 4 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 415 کارندے ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی گئیں۔ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر موثر طور پر فضائی کارروائیاں کی گئیں۔






