وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی،آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار…
وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا گلگت بلتستان کےگورنر سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمداور سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نےگلگت بلتستان کےگورنر سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد، سابق وزیراعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمان،چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ناصر اکبر خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اتوار کو وزارت امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نےاحتجاج کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اورچیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے۔
وفاقی وزیر نے بالخصوص علمائے کرام اور سیاسی و مقامی عمائدین سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کریں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ علمائے کرام اور سیاسی و مقامی عمائدین عوام سے رابطہ قائم رکھیں اور حالات کو معمول پر لانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی ہے۔






