گلگت(پ ر) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان مفت سولر سکیم کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس لئے شہریوں سے کہا گیا ہےکہ وہ اپنے ضروری کوائف مکمل کرکے اپنی درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس گھڑی باغ آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک پر آفس ٹائم کے دوران جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ صارفین کی سہولت کیلئے سوشل ، پرنٹ اور کیبلز میڈیا کے ذریعے اطلاع دی جارہی ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنی درخواست قریب ترین آفس میں جمع کرواسکیں ، نامکمل کوائف پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ معلومات کے حصول کیلئے الفا کنٹرول نمبر 920724 , واٹس ایپ نمبرات 03555555478 اور 03555554145 سے رابطہ کریں تاکہ زحمت سے بچ سکیں ، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔الحمداللہ گلگت کے عوام کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
40






