41

گلگت میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، ڈی سی گلگت کی عوام کو احتیاطی ہدایات

گلگت (پ ر)ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 09 فروری (رات) سے 10 فروری 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے اس صورتحال کے سبب پہاڑوں سے پتھر گرنے پھسلن کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ / برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ناگزیر حالات میں سنو ٹائر چین کا استعمال کر کے سفر کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل علاقوں میں رہنے والے شہری خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درج ذیل کنٹرول رومز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم: 05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں