سکردو (مہدی اکمل)شہید بہادر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن سکردو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی پی گلگت بلتستان ڈاکٹر ناصر علی خان، 62 بریگیڈ کے کمانڈر و کمانڈنٹ جی بی اسکاوٹس، ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد، ایس ایس پی سکردو حسن علی، کمشنر بلتستان کمال، ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد سمیت سول و عسکری حکام اور ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ اعلیٰ حکام نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور شرکاء نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آخر میں شہید کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
38






