
گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر، نزیر احمد ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب (کے پی سی) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و ممبر گورننگ باڈی عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، سابق صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سینئر صحافی عارف بلوچ ، عامر خان اور کراچی پریس کلب کی کابینہ کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران اسپیکر اسمبلی نے کراچی پریس کلب کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ آزادیٔ صحافت، جمہوریت کے استحکام اور جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ اس گفتگو میں جمہوری اقدار کے فروغ اور آزاد میڈیا کے استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کی جانب سے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا، جو احترام اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔
13






