49

گلگت بلتستان کی سیاست میں استحکام پاکستان پارٹی کی انٹری

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہم خیال گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا

اسلام آباد(بانگ سحر نیوز ) گلگت بلتستان کی سیاست میں استحکام پاکستان پارٹی کی انٹری،، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہم خیال گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ،،اسلام آباد میں وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعیلم خان نے پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کیا ،، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان ،سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون ، قائدِ حزبِ اختلاف اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ شفیع، حاجی شاہ بیگ ، سابق وزرا فتح اللہ خان، شمس الحق لون ، دلشاد بانو، ایمان شاہ ، خان اکبر خان اور مولانا سلطان رئیس شامل ہونے والوں میں شامل تھے. شمولیتی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا گلگت بلتستان کے نئے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں.استحکام پاکستان پارٹی پہلی بار گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لے گی، گلگت بلتستان میں بے پناہ ترقی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے. گلگت بلتستان دنیا کا سب سے بہترین اور بڑا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے. نوجوانوں کے روزگار اور علاقائی ترقی اولین ترجیح ہوگی. بلاشبہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ بن سکتا ہے. گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہوگی. گلگت بلتستان میں نئی، مثبت اور رواداری پر مبنی سیاست کریں گے. گلگت بلتستان کے ان دوستوں سے پرانا سیاسی تعلق ہے. سیاست ہمارے لیے نئی نہیں، عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے. گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے مقامی وسائل سے آمدن پیدا کریں گے. گلگت بلتستان کو وفاق سے چند ارب مانگنے کی ضرورت نہیں. گلگت بلتستان پورے پاکستان کو آمدن دے سکتا ہے. سیاحت کے شعبے میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں. فائیو اسٹار ہوٹلز قائم کیے جائیں گے. مقامی آبادی پر اضافی ٹیکس نہیں لگیں گے. سکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں سے سیاحت کو فروغ ملا. صحافی کے سوال پر عبدلعلیم خان نے کہا پی ٹی آئی سے بغاوت میں نے نہیں کی بلکہ انہوں نے بغاوت مجھ سے کی تھی. راستے جدا ہو گئے، مزید بات مناسب نہیں. ہم گلگت بلتستان میں اپنے منشور کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے. عوام نے منتخب کیا تو بسم اللہ، نہ کیا تو بھی بسم اللہ . صدر استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کیلئے پارلیمنٹ سمیت دیگر فرومز میں عملی اقدمات اٹھانے کا عندیہ بھی دیا آہستہ آہستہ گلگت بلتستان کا جو حق ہے وہ دینے کیلئے صف اول پر ہوں گے. پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ڈھائی سال میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا اور اب استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے مزید ترقیاتی کام کریں گے. عبدالعلیم خان گلگت بلتستان کے عوام سے بڑھ کر خطے کی خدمت کریں گے. سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ملک اور گلگت بلتستان کی خدمت کرنے والی جماعت میں شمولیت کے خواہاں تھے اور طویل مشاورت کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، انشاء اللہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں