بیجنگ (اے پی پی):چین نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات اتوار کے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہی۔ترجمان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کا قتل ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضابطوں کی کھلی پامالی ہے۔ چین اس کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے، کشیدہ صورتحال میں مزید اضافے سے گریز کرنے اور مشرقِ وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہیں۔






