اسلام اباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نگران صوبائی وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنل ر ابرار اسماعیل سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار بجٹ کو جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاور سیکٹر کے پراجیکٹس کو اولین ترجیح دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے فیڈرل پی ایس ڈی پی پراجکٹس کو جلد منظور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
75






