40

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا تفریق مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،رانامشہود احمد خان

لاہور:ِ.چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہو د احمد خان نے کہا ہے کہ میرٹ،شفافیت اور مساوی مواقع حکومت کی پالیسی کا بنیادی ستون ہیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو بلا تفریق مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو رائل پام گالف اینڈکنٹری کلب لاہور میں پاکستان انٹر نیشنل کلنری چیمپئن شپ2026 کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔

رانا مشہود احمد خا ن نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے قیام کا مقصد صرف اور صرف نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے،جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں، ہمیں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیےروایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہو گا۔رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،جس کے تحت لیپ ٹاپ سکیم، سکالرشپس،انٹرن شپ پروگرامز اور ہنرمندی کی تربیت کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو عملی زندگی کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ،شفافیت اور مساوی مواقع حکومت کی پالیسی کا بنیادی ستون ہیں اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو بلا تفریق مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتیں اور کاروباری تربیت نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔انہوں نے نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی اور سرپرستی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کلب کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس طرح کا ایونٹ منعقد کیا،اس ایونٹ میں27 ممالک سے شیفس کی شرکت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے اداروں کو آگے آنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،نوجوانوں کو تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے مواقع فراہم کر کے قومی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں بسنت کے تہوار کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتاہوں، وزیر اعلی پنجاب نے بسنت تہوار منعقد کروا کر عوام کو تفریح کا شاندارموقع فراہم کیا ہے، بسنت کے انعقاد سے معاشرے میں نسلوں کے درمیان جو خلا تھا اس کو پرکرنے میں مدد ملی،مجھے بہت اچھا لگا کہ بزرگ افراد نئی نسل کو سکھا رہے تھے کہ پتنگ کیسے اڑانی ہے.

معاشرے میں ہمیں مل کر کیسے چلنا ہے،بسنت کے انعقاد سے اس نظریے کو تقویت ملی ہے۔رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے،نوجوانوں میں سکلز ہوں گی تو وہ کامیاب ہوں گے اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے،حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں