42

نگران وزیر اعلیٰ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، گلگت بلتستان میں الیکشن سکیورٹی اور سیاحت پر تبادلہ خیال

جسٹس(ر) یار محمد خان نے گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کے جلد آپریشنل ہونے کی ضرورت پر زور دیا..
محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے میں مکمل معاونت کا یقین دلایا..
الیکشن کے دوران اضافی نفری اور محفوظ ماحول کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے اور سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر زور

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)یار محمد خان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور سیاحت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ‎گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ‎گلگت بلتستان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ‎الیکشن کے دوران اضافی نفری فراہم کرکے ‎ امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ‎محفوظ اور پُرامن ماحول خطے میں سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں