اسلام آباد:نائب صدر اور ممبر صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان محمد نظر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں مسجد کے دروازے پر دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔اس بزدلانہ اور انسانیت سوز حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل شکست کے بعد دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، مگر دہشت گردی کے یہ بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایسے حملوں سے پوری قوم میں دہشت گردوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رب العالمین ہمارے وطنِ عزیز کو ہر قسم کی شرپسندی اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔
14






