8

امریکا ایران تصادم کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں،ترک صدر

قاہرہ :ترکیہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم سے بچانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز مصر کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کو امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم میں گرنے سے بچانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔
جوہری پروگرام پر عمان میں جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان قیادت کی سطح پر بات چیت مفید ہوگی۔انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ترکیہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ ترک صدر نے کئی سالوں تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے انقرہ کے سفارتی اثر و رسوخ کو وسعت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں