24

استور، رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم، 200 مستحق خاندان مستفید

استور میں Helping Need اور جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ریلیف تقسیم..
مولانا عبدالسمیع، امیدوار حلقہ نمبر 2، نے اشیائے خوردونوش کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا..
فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور کمزور طبقات کو سہارا فراہم کرنے کا عزم

استور ( رفیع اللہ خان آفریدی ) استورHelping Need کے زیرِ اہتمام اور جماعت اسلامی کی نگرانی میں 200 مستحق خاندانوں میں رمضان ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عبدالسمیع، امیدوار برائے حلقہ نمبر 2 نے مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم پر ہیلپنگ نیڈ اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور سخت سرد موسم میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنا نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے۔ریلیف پیکیج میں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خوردونوش شامل تھیں، جنہیں مقامی مستحق اور مستحقہ خاندانوں تک باعزت طریقے سے پہنچایا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہارا فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے تمام رضاکار بھی موجود تھے، جنہوں نے سامان کی منصفانہ اور منظم تقسیم کو یقینی بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں